تفصیلات کے مطابق، آج بروز پیر کو ڈاکٹر حسن روحانی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "محمد باقر قالیباف" اور عدالیہ کے سربراہ "سید ابراہیم رئیسی" کے درمیان ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
صدر روحانی نے اس اجلاس کے اختتام پر کہا کہ 2020 کے اختتام کے قریب ہونے پر ایرانی قوم نے اعلی کامیابی کا حصول کیا؛ انہوں نے معاشی جنگ اور امریکی غیر انسانی پابندیوں کے سامنے پوری طرح مزاحمت کی اور ساتھ ہی ہم نے عوام کی ہم آہنگی اور تعاون سے کورونا کیخلاف لڑنے میں اچھی کامیابیاں حاصل کیں۔
اس موقع پر پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اگلے سال کے بجٹ میں معاش، صحت، محروم اور پسماندہ افراد کی دیکھ بھال اور پیداوار جیسے امور پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
عدلیہ کے سربراہ علامہ رئیسی نے بھی کہا کہ ملک میں بہت ساری صلاحتیں اور قابل نوجوان افراد ہیں جن کے بھروسے پر ہم ان تمام مسائل پر قابو پاسکیں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ