تفصیلات کے مطابق اے ایف سی نے تصدیق کی ہے کہ ایران، بھارت، قطر، سعودی عرب نے 2027 کے ایشین کپ کی میزبانی کے فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرلیا ہے۔
2027 ایشین کپ کے حتمی میزبان کا اعلان 2021 میں کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کے آخری راؤنڈ نے ڈیجیٹل میڈیا اور ٹیلی ویژن کے دیکھنے والوں کی شرکت سمیت تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور اس کی سب سے بڑی وجہ ٹورنامنٹ کو بڑھانا اور ٹیموں کی تعداد 16 سے بڑھا کر 24 کرنے کا متفقہ فیصلہ تھا۔
ایران نے 1968 اور 1976 میں ایشین کپ مقابلوں کی میزبانی کی تھی اور دونوں ایونٹ میں ایرانی قومی فٹبال ٹیم نے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ چین کو 2023 ایشین کپ مقابلوں کی میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ