28 دسمبر، 2020 3:01 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84164817
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہورہا ہے

تہران، ارنا - ہیلتھ پروٹوکول کے مشاہدے، ماسک اور صحت کی دیکھ بھال کے استعمال میں حکومت کے اقدامات اور عوام کے اچھے تعاون کی وجہ سے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

صحت کے پروٹوکول پر عمل ، بشمول معاشرتی فاصلہ؛ ماسک اور ہاتھ دھونے کے استعمال کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت طبی عملے کی کاوشوں سے ایران میں روزمرہ کی موت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اگرچہ حالیہ مہینوں میں کچھ دنوں پر متاثرین کی تعداد 480 روزانہ ہوگئی ہے مگر حالیہ دنوں میں یہ تعداد کم ہوئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت و طبی تعلیم کے مطابق؛ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں 121 افراد شامل کیے گئے ہیں جو ایک نمایاں کمی ہے۔
سیما سادات لاری نے پیر کے روز کہا کہ ایران میں کرونا کی وبا کے آغاز سے آج تک  مجموعی طور پر ایک ملین و 206 ہزار و 373 افراد اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 960 ہزار و 751 مریض علاج ہوگئے ہیں یا اسپتالوں کو فارغ کردیا گیا ہے۔
ایران میں کوویڈ 19 بیماری کی وجہ سے اموات کی تعداد اب تک 54 ہزار و 814 ہوگئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha