ایران نیشنل میوزیم میں جرمنی کے شہر بوخم کے مائننگ میوزیم سے 200 سے زائد کاموں کی نمائش

تہران، ارنا- ایرانی وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ نیشنل میوزیم میں جرمنی کے شہر بوخم کے مائننگ میوزیم سے 200 سے زائد کاموں کی نمائش ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، سیاحت اور دستکاری صنعت "علی اصغر مونسان" نے آج بروز اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی کے بوخم کے مائننگ میوزیم کی نمائش کے کام جمعرات کو امام خمینی ہوائی اڈے کے راستے ملک میں داخل ہوئے اور پھر ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایران کے قومی میوزیم میں منتقل کردیئے گئے اور انہیں قرنطین کردیا گیا۔

ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، سیاحت اور دستکاری صنعت نے مزید کہا کہ اس نمائش میں پتھر کے دور سے لے کر حالیہ صدیوں تک دنیا میں کان کنی کی تاریخ، جن کے کام دنیا کے پانچ براعظموں کے 20 مختلف ممالک سے متعلق ہیں، نمائش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 7 سالوں کے دوران یہ ساتویں بین الاقوامی نمائش ہے جو ایران کے نیشنل میوزیم میں انعقاد کیا جائے گا۔

مونسان نے مزید کہا کہ ہم نے کورونا وبا کے پھیلا، کے ابتدا ہی سے ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کی اور اس حوالے سے ایران نیشنل میوزیم اور جرمنی کے بوخوم میوزیم نے انتہائی کوششوں سے ایران اور دنیا میں کان کنی کی تاریخ سے متعلق ایک مشترکہ نمائش منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha