یہ بات ایرج رحمانی نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ قزوین میں تزئینی مچھلیوں کی پیداوار کے لیے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی یونٹ 30 ملین مچھلی کی پیداورای صلاحیت کے ساتھ عنقریب افتتاح کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس صوبے سے سجاوٹی مچھلیوں کی سالانہ برآمدات کی شرح 2ملین مچھلیاں( 100ارب ریال) اور سالانہ پیداور کا حجم 27 سے 30 ملین سجاوٹی مچھلیاں ہے۔
رحمانی نے کہا کہ صوبے قزوین میں پیدا ہونے والی سجاوٹی مچهلیاں ترکی، افغانستان،جارجیا اور خلیج فارس کے ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس صوبے کی 88 سرگرم یونٹس میں 674 افراد کام کرتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ