ایرانی طلباء نے دو عالمی سائنسی مقابلوں میں 44 تمغے حاصل کرلیے

تہران، ارنا - ابن سینا  کے نیشنل اسٹوڈنٹ فیسٹیول کے سائنسی سکریٹری نے کہاہے کہ ایرانی طلباء نے انڈونیشیا میں اپلائیڈ سائنسز کے بین الاقوامی اولمپیاڈ اور جنوبی کوریا میں سائنس اور انجینئرنگ کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 44 تمغے حاصل کیے۔

یہ بات مہدی رشیدی نے ہفتہ کے روز یہ دونوں بین الاقوامی مقابلوں کے حوالے سے کہی۔

انہوں نےکہا کہ ایرانی اسٹودنٹس نے نے انڈونیشیا میں اپلائیڈ سائنسز کے بین الاقوامی اولمپیاڈ میں 9 طلائی، 9 چاندی اور 13 کانسی کے تمغے اور جنوبی کوریا کے سائنسی مقابلوں میں بھی 6 چاندی اور 7 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

انہوں نے کہا کہ ان دو بین الاقوامی مقابلوں میں ایران طلباء نے مختلف شعبوں جیسے کیمسٹری، طب، حیاتیات، ماحولیات، انجینئرنگ، بشریات، فزکس اورغیرہ کے شعبوں میں اپنے منصوبے پیش کیے۔

انڈونیشیا کے مقابلوں کا 18 سے 23 دسمبر اور جنوبی کوریا کے مقابلوں کا 12 سے 14 دسمبر تک ورچوئل طور پر مختلف ممالک کی شرکت کے ساتھ انعقاد کیا گیا

انڈونیشیا کے مقابلوں میں 'امیرحسین دیوارگر، اویس مستوفی فرد، سپہر معقولی، علیرضا ارشادی، سبحان رضاخانی، آیدا طاہری، حنانہ باقری و حنانہ جعفرزادہ ، فاطمہ زہرا اکبرپور اور ریحانہ ترابی نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =