صوبے اصفہان سے 5 ملین سے زائد مصنوعات کی برآمدات

اصفہان، ارنا – ایرانی صوبے اصفہان کے کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاہے کہ پہلے 9 مہینوں میں اس صوبے کے کسٹم سے 5 ملین اور 66 ہزار اور 730  ٹن مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں۔

یہ بات رسول کوہستانی نے ہفتہ کے روز ارنا کو ایک رپورٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پیچھلے نو مہینوں میں صوبے اصفہان سے بیروں ملک میں برآمدات کی شرح5 ملین اور 66 ہزار اور 730  ٹن تھی۔

ان مصنوعات کی مالیت 610 ملین اور 106 ہزار ڈالر ہے جو عراق ، چین ، متحدہ عرب امارات ، افغانستان اور انڈونیشیا سمیت دنیا بھر کے ممالک کو برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصفہان سے عراق، چین، متحدہ عرب امارت، افغانستان اور انڈونیشیا کو برآمدات کا حجم بالترتیب 399 ملین ڈالر، 233 ملین ڈالر ، 221 ملین ڈالر ، 174 ملین ڈالر اور 80 ملین ڈالر تھا۔.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 13 =