تفصیلات کے مطابق، ایران میں خام اسٹیل کی پیداوار میں 11 فیصد کا اضافہ اس وقت ہوا جبکہ دنیا میں اسٹیل کی مجموعی پیداوار میں 3۔1 فیصد کی کمی آئی ہے۔
ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں جنوری سے نومبر تک 26 ملین 369 ہزار ٹن خام اسٹیل کی تیاری کی گئی ہے حالانکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 23 ملین 385 ہزار ٹن اسٹیل کی تیاری کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ نومبر میں ایران میں خام اسٹیل کی پیداوار میں گزشتہ مہینے یعنی اکتوبر میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ گیا اور 2 ملین 575 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایران کی اسٹیل کے شعبے میں بہت ساری صلاحتیں ہیں اور رواں سال کے دوران ملک میں اسٹیل کی پیداوار 30 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں سالانہ 4 ارب ڈالر اضافے سمیت 200 افراد کیلئے براہ راست روزگار کی فراہمی ہوگی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کو دنیا میں اسٹیل کی تیاری کے شعبے میں دسویں پوزیشن حاصل ہے اور 2025ء ملک میں سالانہ 55 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ