صدر روحانی کی نئے عیسوی سال کی آمد پر عالمی سربراہوں کو مبارکباد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے عالمی سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو نئے عیسوی سال کی آمد اور حضرت عیسی (ع) کی یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ علاقائی اور عالمی تعاون سے دنیا میں درپیش چیلنجر بشمول کورونا وبا پر جلد از جلد قابو پاسکیں گے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے ان پیغامات میں مزید کہا کہ آج کی دنیا کو سیاسی، ثقافتی، معاشرتی اور معاشی بحرانوں کا سامنا ہے لہذا ممالک کے سربراہوں کو باہمی تعاون سے ان بحرانوں سے نکلنے اور کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی (ع) امن اور دوستی کے علمبردار تھے اور ہمیں امید ہے کہ بنی نوع انسان الہامی ادیان کے تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے انسانی فضیلت اور کمال کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔

انہوں نے عیسائی ممالک کے حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha