اس فلمی میلے میں ایرانی فنکاروں کی بنائی فلموں "Where Are My Shoes" ،"Mazari Sharif"، "Crazy Rook"، "Bodyguard" اور "Season of Narges" کو دہلی کے مقامی وقت کے مطابق 14 سے 16 بجے تک یوٹیوب میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
بھارت میں تعینات ایرانی ثقافتی قونصلر "محمد علی ربانی" نے کہا کہ اس فیسٹیول جس کی اطلاع کچھ ہندوستانی اخبارات اور میڈیا میں بھی دی جارہی ہے، کو روزانہ 150 سے 200 شائقین کیساتھ اچھی پذیرائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی فلمیں اپنے سماجی اور خاندانی موضوعات کے ساتھ ساتھ ایران اور بھارت کے مابین ثقافتی وابستگیوں کی وجہ سے بھارت میں بھی مشہور ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سالوں کے دوران میں بھی ایران میں بھارتی فلموں کا ہفتہ اور بھارت میں ایرانی فلموں کے ہفتے کا انعقاد کیا گیاتھا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ