ان خیالات کا اظہار "رسول اشرف زادہ" نے جمعرات کے روز ارمیہ کے پیٹروکیمیکل کمپلیکس میں پوٹاشیم سلفیٹ کے منصوبے کے نفاذ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوٹاشیم سلفیٹ کی پیداوار میں 40 ہزار ٹن اضافے کیساتھ، ایران دنیا میں اس پڑوڈکٹ کے سب سے بڑے تیار کرنے والے 9 ممالک میں شامل ہوگیا۔
اشرف زادہ نے کہا کہ اس منصوبے پر 58 ارب تومان (ایرانی قومی کرنسی) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اس کی سالانہ آمدنی کی شرح 465 ارب تومان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں کیمیائی کھاد اور کیٹلیسٹس کی تیاری میں پوٹاشیم سلفیٹ کا کردار بہت اہم ہے اور اب ارومیہ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی پیداوار میں اضافے کیساتھ اس کا برآمد ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے نفاذ سے 50 افراد کیلئے بلاواسطہ اور 250 افراد کیلئے بالواسطہ روزگار کی فراہمی کی گئی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ