24 دسمبر، 2020 12:39 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84160143
0 Persons
ایران میں ہگمتانہ پیٹروکیمیکل کمپلیکس کا نفاذ کیا گیا

ہمدان، ارنا- ایرانی صوبے ہمدان میں واقع ہگمتانہ پیٹروکیمیکل کمپلیکس کا ایک ہزار 200 ارب تومان (قومی کرنسی) کی سرمایہ کاری سے آج بروز جمعرات کو نفاذ کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہگمتانہ پیٹروکیمیکل منصوبے کا شمار ملک کے معاشی ترقی کے اہم منصوبوں میں ہوتا ہے جس کا آج بروز جمعرات کو صدر روحانی کی شرکت سے نفاذ کیا گیا۔

ہیگمانہ پیٹروکیمیکل کمپلیکس صوبہ ہمدان میں سب سے بڑا پیداواری یونٹ ہے جو طبی گریڈ کے ساتھ پی وی سی نامی انوکھی مصنوعات تیار کرتا ہے اور اس کی سالانہ پیداوار کی صلاحیت 70 ہزار ٹن ہے۔ 

اس منصوبے کے نفاذ سے صوبے ہمدان میں 230 ہزار افراد کیلئے روزگار کی فراہمی ہوگی۔

 ہگمتانہ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس، میڈیکل پی وی سی کے شعبے میں ملکی ضروریات کے حصے کو پورا کرنے کے علاوہ اس مصنوعات کی درآمد کے لئے کرنسی کے اخراج کو بھی روکتا ہے۔

میڈیکل پی وی سی کو اس سے پہلے ملک میں درآمد کیا جاتا تھا تاہم اب یہ ہگمتانہ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں تیار کیا جاتا ہے۔

اس منصوبے کے لئے درکار سرمایہ کا 57 فیصد نجی شعبے کے حصص یافتگان، 33 فیصد ایران پیٹرو کیمیکل کمپنی اور 10 فیصد بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں نے فراہم کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =