24 دسمبر، 2020، 12:21 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84160119
T T
0 Persons
پیٹروکیمیکل صنعت کی آمدنی اگلے سال تک 25 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی: ایرانی وزیر تیل

تہران، ارنا- ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ ترقی کے پہلے مرحلے میں 2013 میں پیٹروکیمیکل آمدنی کی شرح 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی اور منصوبوں کی مکمل ہونے سے 2021 میں اس کی آمدنی کی شرح 25 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار "بیژن نامدار زنگنہ" نے آج بروز جمعرات کو ملک کے تین صوبوں میں پیٹروکیمیکل منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پابندیوں کے دوران، تیل صنعت کے فروغ میں وزارت تیل کی انتھک کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے بہت بڑی کامابیاں حاصل کی ہیں اور ملک میں پیٹرو کیمیکل صنعت نے انتہائی قابل قدر ترقی کی ہے۔

وزیر تیل نے کہا کہ ترقی کے پہلے مرحلے میں 2013 میں پیٹروکیمیکل آمدنی کی شرح 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی اور منصوبوں کی مکمل ہونے سے 2021 میں اس کی آمدنی کی شرح 25 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی اور منصوبہ بندیوں کےمطابق 2025 میں یہ 37 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گی۔

انہوں نے پیٹروکیمیل صنعت کے فروغ کے سلسلے میں 4۔11 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملک میں 19 پروجیکٹ کے نفاذ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن کی مجموعی پیداوار کی صلاحیت 25 ملین ٹن ہے۔

زنگنہ نے آج بروز جمعرات کو ملک کے تین مغربی صوبوں میں پیٹرو کیمیل منصوبوں کے نفاذ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی مجموعی مالیت کی شرح ایک ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران اسی شعبے میں 10 منصوبوں کا نفاذ کیا گیا ہے جن کی سالانہ پیداوار کی شرح 5 ارب ڈالرسے زائد ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .