24 دسمبر، 2020 11:04 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 84160019
0 Persons
ظریف نے ٹرمپ کو الزام تراشی کا کھیل کھیلنے پر انتباہ کیا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہریوں کو خطرے میں ڈالنے سے ملک کے اندر تباہ کن ناکامیوں سے توجہ نہیں ہٹ جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

ظریف نے امریکی سابق صدر باراک اوباما پر ایران کیخلاف حملہ کرنے کی کوششوں کے الزمات سے متعلق ٹرمپ کے کچھ ٹوئٹر پیغامات کا شئیر کیا۔

ٹرمپ نے 2012 میں ایک ٹوئٹ میں ریپبلیکنز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اوباما کو انتخابات جیتنے کے لئے جنگ شروع کرنے پر ایران کا کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ ریپبلکن! محتاط رہیں۔

انہوں نے 2011 میں بھی ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اوباما انتخابات میں جیتنے کیلئے ایران کیخلاف جنگ کا آغاز کریں گے۔

ظریف نے پچھلے سو سالوں میں کسی خاص تباہی کی وجہ سے امریکہ کے مہلک ترین دنوں کا ایک انڈیکس شائع کیا۔

دسمبر 2020 کے نویں، دسویں اور سولہویں دن، امریکہ میں گذشتہ 100 سالوں میں سب سے زیادہ مہلک دن ہیں ، جن میں سے ہر ایک میں 3000 سے زیادہ افراد کورونا وبا سے دم ٹور گئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha