24 دسمبر، 2020 10:39 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 84159983
0 Persons
ایران کا ٹرمپ اور سنٹکام کے حالیہ الزامات پر رد عمل

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر اور سینٹکام کمانڈ کیجانب سے ایران کیخلاف الزامات لگانے کے رد عمل میں کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد اور من گھرٹ الزامات کا مقصد ٹرمپ کے موجودہ سخت حالات کی پردہ پوشی کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز جمعرات کو صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے بار بار کہہ دیا ہے سفارتی اور رہائشی مقامات پر حملہ مسترد ہے اور اس خاص معاملے میں، الزام خود امریکہ اور اس کے شراکت داروں اور کے اتحادیوں پر ہے جو تناؤ اور بغاوت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران نے امریکی دہشتگردی کی دلیرانہ اور واضح طور پر پاسخ دیا ہے لہذا امریکہ کو اپنی شرارتوں کی پردہ پوشی کیلئے کسی اور سینریو کا استعمال کرے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکومت کو انتباہ کیا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں اپنی زندگی کے آخری ایام میں تناؤ اور خطرناک مہم جوئی سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران موجودہ حالات میں کسی بھی غیر معقول اقدام کے نتائج کے لئے امریکی حکومت کو ذمہ دار سمجھتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =