ایرانی کھیلاڑی نے عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

آستارا، ارنا- ایرانی کھیلاڑی "امیر محمد تیموری" نے عالمی ورچوئل تائیکوانڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ان خیالات کا اظہار صوبے گیلان کے ادارہ کھیل کے سربراہ "کاوہ قدسی" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صوبے کے علاقے تالش سے تعلق رکھنے والے ایرانی کھیلاڑی امیر محمد تیموری نے عالمی فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ان لائن تائیکوانڈو مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ تیموری نے اس سے پہلے متعدد قومی اور عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف تمغوں کو اپنے نام کر لیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =