ایران کورونا وبا کی نازک صورتحال میں اولمپکس کیلئے تیار ہور رہا ہے

تہران، ارنا- ایران کی قومی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ آئی او سی کے ذریعہ جو بھی تبدیلی یا فیصلہ کیا جائے گا ہم اس کے مطابق اپنی صورتحال میں تبدیلی لائیں گے لیکن موجودہ صورتحال میں مقررہ وقت پر ٹوکیو اولمپکس مقابلے ضرور منعقد ہوں گے۔

"سید رضا صالحی امیری" نے مزید کہا کہ جاپان اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اس کھیل کے انعقاد کے لئے چار شرائط طے کی ہیں؛ اگر اگلے سال تک دنیا میں کورونا وائرس برقرار رہتا ہے تو اولمپکس کا اہتمام صحت کی مخصوص اور سخت پابندیوں اور منتظمین کے زیر غور پروٹوکول کے ساتھ ہوگا اور اگر کورونا ویکسین تیار کی جائے اور کھیلاڑیوں اور شائقین کے لئے کافی سیکیورٹی فراہم ہوتی تو پھر ٹوکیو اولمپکس زیادہ کھلے عام اور بڑے پیمانے پر منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ایران کی بیشتر کھیلوں کی ٹیموں اور ایتھلیٹوں کو ہیلتھ پروٹوکول کی تعمیل میں محدود کیمپ لگانے کی اجازت ملی ہے اور انہوں نے کھیلوں کے پروٹوکول کی تعمیل میں اپنی تربیت اور کیمپ شروع کردیئے ہیں

صالحی امیری کا کہنا ہے کہ یقینا، ہمارے کھیلاڑیوں کو دوسرے ممالک کے ایتھلیٹوں کی طرح مقابلوں اور تربیت کے لئے ایک وقفے کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ایران کی تقریبا تمام ٹیموں نے تربیتی کیمپوں کا آغاز کردیا ہے تاکہ وہ مناسب جسمانی تیاری کر سکیں اور اور اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے مثالی حالات میں واپس آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ایران کی والی بال اور کشتی ٹیموں سمیت چند دیگر کھیلوں نے اپنے تربیتی کیمپوں کا انعقاد کر دیا ہے اور دیگر ٹیمیں بھی بہت جلد اپنے ترننگ کا آغاز کریں گی۔

صالحی امیری نے کہا کہ ہم ہر کھیل کے لئے اور کورونا ہیڈکوارٹر کی پالیسیوں کے مطابق مخصوص شرائط وضع کرتے ہیں جو کیھلاڑیوں کو کووڈ- 19 وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری یا چوٹ سے بچنے سے روکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا ہائی ہیڈ کوارٹر سرگرم ہے اور اس کے اراکین، کھیل کے وزیر اور نیشنل اولمپک کمیٹی سے ملاقاتیں کررہے ہیں، اور ہم کیھلاڑیوں کی حالت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 11 =