23 دسمبر، 2020 3:21 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84159277
0 Persons
ایران میں غیر ملکی تجارت کی شرح 52 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران، ایران اور مختلف ممالک کے درمیان 110 ملین ٹن مصنوعات کی لین دین ہوئی ہے جن کی مالی شرح 52 ار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ اسی عرصے کے دوران، ایران نے 58 ملین 200 ہزار ٹن مصنوعات کی برامدات کی ہے جن کی مالی شرح 25 ارب 100 ملین ڈالر ہے۔

"مہدی میر اشرفی" نے مزید کہا کہ ملک میں نان آئل مصنوعات کی برامدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں وزن اور مالیت کے لحاظ سے بالترتیب 17 اور 20 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے کورونا وبا کے پھیلاؤ اور امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف لگائی گئی پابندیوں کے پیش نظر ملک میں مصنوعات کی برآمدات کی سطح کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ رواں سال کے باقی مہینوں کے دوران میں بھی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مصنوعات کی برامدات کی پہلی منزلیں چین، عراق، متحدہ عرب امارات، ترکی اور افغانستان ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 1 =