ایرانی فلم کو امریکی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

خرم آباد، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ فلم "Ava's Silence" کو نیوریارک میں منعقدہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی سب سے بہترین فلم کے طور چن لیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی صوبے لرستان کے ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافتی امور "احمد حسین فتایی" نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے لرستان سے تعلق رکھنے والے ہدایتکار "غلامرضا نعمت پور" کی بنائی گئی شارٹ فلم Ava's Silence کو امریکی شہر نیوریارک میں منعقدہ فلم فیسٹیول کی سب سے بہترین فلم کے طور پر منتخب کیا گیا۔

فتائی نے کہا کہ اس فلم کی کہانی کسی نوجوان لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جس کی باپ بیمار ہوجاتے ہیں اور ان کو اپنے باپ کے دکان میں مکنیک کی حیثیت سے کام کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نعمت پور کی بنائی گئی فلم کو امریکہ، اٹلی، برطانیہ اور فرانس میں منعقدہ میلوں میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =