21 دسمبر، 2020 2:53 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84156478
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران،ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک میں ایک ملین و 164 ہزار و 535 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے آج بروز پیر کو کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک طبی ٹیموں کی کوششوں سے  کرونا وائرس سے متاثرہ 894 ہزار 366 افراد علاج ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب تک ایران میں کوویڈ-19 سے متاثرہ 53  ہزار و 816 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
لاری نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 191 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے فوت اور 6 ہزار و 151 افراد اس بیماری سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ پانچ ہزار 519 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 7 ملین و 97 ہزار 556 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے ملک کے 205 شہر کی صورتحال کو غیر معمول ہے۔
یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں 76 ملین سے زیادہ افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس سے ایک ملین و 650 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 2 =