پاکستان کا ایران کیساتھ سمندری اور معاشی تعلقات کی ترقی پر زور

چابہار، ارنا - تہران میں تعینات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر نے کہاکہ پاکستان سمندری تعلقات کی ترقی، شپنگ لائنوں کے قیام اور باہمی اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے پر زور دیاہے۔

یہ بات رحیم حیات قریشی نے اتوار کے روز چابہار بندرگاہ کی تجارتی اور ٹرانزٹ صلاحیتوں کا دورہ کرنے کے بعد ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کی بندرگاہوں اور میری ٹائم نیوی گیشن کے جنرل ڈائریکٹر  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مسافر اور کارگو شپنگ لائنوں کا نفاذ کرنا، زمینی اور سمندری سرحدوں کو باضابطہ بنانا ، سامان اور مسافروں کا تبادلہ ، ایرانی اور پاکستانی عہدیداروں کے دوروں کو  فروغ دینے میں مدد کرتا ہے کیونکہ ہمارے پاس بہت ساری ثقافتی اور معاشرتی مشترکات ہیں۔

انہوں نے چابہار اور سیستان اور صوبہ بلوچیستان کے عہدیداروں کے تعاون اور حمایت کو سراہا اور مزید کہا کہ  "مجھے فری زون اور چابہار بندرگاہ کی صلاحیتوں کے دورے کے دوران  بہت خوش ہوا کہ حکومت نے اس خطے میں بہت ساری سرمایہ کاری کی ہے۔       

انہوں نے نجی شعبے کے لیے تجارت کا موقع فراہم کرنے کو پاکستان کے اہم مطالبات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم  بندرگاہ چابہار اور صوبہ سیستان و بلوچستان میں تاجروں کی موجودگی کی کوشش کر رہے ہیں۔

صوبے سیستان و بلوچستان کی بندرگاہوں اور میری ٹائم نیوی گیشن کے جنرل ڈائریکٹر 'بہروز آقایی' نے کہا کہ چابہار بندرگاہ میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha