ایران اور ای سی او کے مابین تجارت 5.7 بلین ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی

تہران، ارنا - ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ مہینوں میں ایران اور ای سی او کے درمیان تجارت کا حجم 5 ارب اور 762 ملین اور 935 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بات سید روح‌الله لطیفی نے جمعرات کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے پہلے 8 مہینوں میں ایران اور اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او)  کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کی شرح  5 ارب 762 ملین 935 ہزار ڈالر ( 10 ملین اور  911 ہزار اور 727 ٹن ) سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔
ای سی او  کے ممبران میں 10 ممالک بشمول ایران ، ترکی ، پاکستان ، آذربائیجان ، قازقستان ، ترکمنستان ، کرغزستان ، ازبکستان ، تاجکستان اور افغانستان شامل ہیں جو ہمارے ملک کو ان تمام ممالک کے ساتھ تجارت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha