ایرانی مینیاتور فن کو عالمی ثقافتی تنظیم میں رجسٹر کیا گیا

تہران، ارنا- عالمی ثقافتی تنظیم میں ایرانی مینیاتور (مصوری) کے فن کو ترکی، آذربائیجان اور ازبکستان کیساتھ ایک مشترکہ کیس میں ایران کے 15 ویں ناقابل تسخیر ورثے کے طور پر رجسٹر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ناقابل تسخیر ثقافتی ورثے کی پندرہویں ان لائن کمیٹی کے اجلاس کا 14 دسمبر سے جمیکا کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا اور یہ اجلاس 19 دسمبر تک جاری رہے گا؛ اس اجلاس کا کوورنا وبا کے پھیلاو کی پیش نظر ان لائن انعقاد کیا گیا۔ 

ان خیالات کا اظہار محکمہ ثقافت کے نائب سربراہ "آریا محمد حسن طالبیان" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بروز بدھ کو ایرانی مینیاتور کے فن کو ترکی، آذربائیجان اور ازبکستان کیساتھ ایک مشترکہ فائل کے طور پیش کیا جو خوش قسمتی سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں ایران کے 15 ویں ناقابل تسخیر ورثے کے طور پر اکثریت کے ووٹ اور مخالفت کے بغیر درج کیا گیا تھا۔

طالیبان نے کہا کہ مینیاتور کی عالمی رجسٹریشن دنیا میں ایران کی اعلی ثقافتی اور فنکارانہ حیثیت کو ظاہر کرتی ہے؛ مبارک ہو تمام فنکاروں کو جنہوں نے پوری تاریخ میں اس فن کو تخلیق کیا اور اس کی حفاظت کی؛ اب سے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس ماورائے فن کو محفوظ رکھیں اور اسے شائع کریں اور ہمیں عالمی سطح پر اس اعلی ثقافتی فن کو برقرار رکھنا چاہئے اور اس پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے تین دیگر کیسز بشمول خانقاہ سینٹ تھڈیس، اود کا آلہ بنانے اور بجانے کی مہارت اور مہرگان تہوار کو یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں رجسٹر کرنے کیلئے پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یونیسکو کے کوٹے کی محدویت کی وجہ سے ان چار کیسز کو پڑوسی ممالک کیساتھ مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ دوسرے ممالک کیساتھ مشترکہ کوٹے کے ذریعے ملک کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کو رجسٹر کرسکے۔

طالبیان نے کہا کہ خانقاہ سینٹ تھڈیس کیس کو آرمینیا سے مشترکہ طور پر پیش کریں گے؛ اود آلہ کو بنانے اور بجانے کی مہارت کی کیس کو شام سے مشترکہ طور پر پیش کریں گے اور مہرگان تہوار کی کیس کو تاجیکستان سے مشترکہ طور پر پیش کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =