اٹلی اور تہران یونیورسٹی کا سائنسی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر زور

تہران، ارنا- تہران یونیورسٹی کے سربراہ اور ایران میں تعینات اطالوی سفیر نے سائنسی اور بین الاقوامی شعبوں میں باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، تہران یونیورسٹی کے سربراہ "محمود نیلی احمد آبادی" نے آج بروز بدھ کو تہران میں تعینات اطالوی سفیر "جوزبہ پرونہ" کیساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے تہران یونیورسٹی اور اٹلی کی یونیورسٹیوں کے درمیان بین الاقوامی تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال بہت سارے غیر ملکی طالب علم بشمول اطالوی طالب علم تہران یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ کوورنا کی وبا پر قابو پانے کے بعد ایران اور اٹلی کے درمیان سائنس اور صنعت کے شعبوں میں اچھے اور تعمیری تعلقات برقرار ہوں گے۔

نیلی احمد آبادی نے تہران یونیورسٹی اور اطالوی سفارتخانے کے مابین ایک تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے اندر طلباء اور پروفیسر کے تبادلہ کے مختلف ماڈلز، بجٹ کی ادائیگی میں تعاون کی تجویزات، باہمی تعلقات میں بجٹ کو کم کرنے کے طریقوں کی تلاش، پروفیسرز اور طلبا کے تبادلے کو آسان بنانے اور اطالوی یونیورسٹیوں کیساتھ سالانہ اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی جس کا اطالوی سفیر نے خیر مقدم کیا۔

 اس موقع پر اطالوی سفیر نے تہران یونیورسٹی کے اطالوی زبان اور ادبیات کے شعبے کو دونوں ممالک کے مابین ایک اہم مواصلاتی اڈے کے طور پر قرار دے دیا اور اس شعبے میں نئی خاتون اطالوی پروفیسر "الینا گامباتسا" کا تعارف بھی کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =