ایرانی کھیلاڑی نے ایشین طالبعلموں کے شطرنج مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا-  خاتون ایرانی کھیلاڑی "کیانا عرب" نے آن لائن ایشین طالب علموں کے شطرنج مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، عرب نے ان مقابلوں میں دو جیت اور ایک مساوی کیساتھ مجموعی طور پر 5۔5 پوانٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں میں شریک دیگر خاتون ایرانی کھیلاڑیوں "وصال حامدی نیا"، "نیکی نادرنیا" اور "کیمیا قاضی شریف" نے بھی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر لیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے ان مقابلوں میں تیسری پوزیشن کو حاصل کرلیا؛ منگولیا اور انڈونیشیا کی ٹیموں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ ایشین طالب علموں کے ان لائن شطرنج مقابلوں کا خواتین اور مردوں کے حصوں میں 14 دسمبر سے آغاز کیا گیا ہے اور 29 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha