16 دسمبر، 2020 5:03 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84150923
0 Persons
ایران اور سوئڈن کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور سوئڈن کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی اور قونصلر تعلقات سمیت جوہری معاہدے کی تبدیلیوں اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد جواد ظریف" اور "آن لینڈہ" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران مختلف مسائل پر بات چیت کی۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے باہمی اور قونصلر تعلقات سمیت جوہری معاہدے کی تبدیلیوں اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ظریف نے اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران علاقے میں امن اور سلامتی کے قیام میں تعاون اور یمن اور افغانستان میں انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران اور سوئڈن کے وزرائے خارجہ نے حالیہ مہینے کے دوران میں ابھی ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران مختلف مسائل پر گفتگو کی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha