ایشیاء میں ایرانی کھیل نمایاں ہیں

تہران، ارنا – عمان کی قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایشیاء میں ایرانی کھیل منفرد اور نمایاں ہے۔

یہ بات سیدخالد بن حمدالبوسیدی  نے آج بروز بدھ ایشین اولمپک کونسل کی 39 ویں اسمبلی کے موقع پر سیدرضا صالحی امیری کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اب کھیلوں میں اپنی عمدہ منصوبہ بندی اور خالص صلاحیتوں کے ساتھ خطے اور ایشیاء میں نمایاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور مسقط کے مابین مضبوط ثقافتی تعلقات کی وجہ سے کھیلوں کے میدان میں باہمی تعاون کی سطح کو مزید ترقی دی جانی چاہئے.

انہوں نے کہا کہ عمان میں ایشین اولمپک کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا انعقاد دوسرے ممالک بالخصوص ایران سے کھیلوں کے شعبے تعلقات کو بہتربنانے کا ایک اچھا موقع تھا.

ہمارے ملک کی قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ "سید رضا صالحی امیری" نے بھی کہاکہ بلاشبہ ایشیاء کی قومی اولمپک کمیٹیوں کی میزبانی اور ایشین اولمپک کونسل کی جنرل اسمبلی کا انعقاد اس ملک جو ایران کا دوست اور بھائی ہے، کے کھیلوں کے لئے ایک چھلانگ کا آغاز ہوسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سیدرضا صالحی 13 دسمبر کو جنرل اسمبلی اور ایشین اولمپک کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لئے عمان کے دارالحکومت مسقط روانہ ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha