16 دسمبر، 2020 12:00 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84150314
0 Persons
پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہماری صورتحال 2015 سے مختلف ہے اور آج ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز بدھ کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حالات 2015 سے بالکل مختلف ہے اور ہم ماضی کی نسبت کہیں زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوگئے ہیں۔ جس دن ہم جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کر رہے تھے ، 6 تلواریں اور" پی ایم ڈی "ہمارے سروں پر تھیں لیکن یہ تلواریں آج ٹوٹ گئی ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ ہم سب نرسوں اور ڈاکٹروں اور تمام طبی عملے کی دن رات کوششوں کو سراہتے ہیں اور ہمارے لوگ ہمیشہ طبی عملے کی جدو جہد اور کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے اندر اس ویکسن کی تیاری کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی بھی عالمی ادارے صحت نے کوئی ویکسین کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن ہم ویکسین خریدنے کے خواہاں ہیں تاکہ لوگ آنے والے مہینوں میں یا نئے سال کے پہلے مہینوں میں ملک کے بہتر حالات کو دیکھ سکیں۔

انہوں نے معاشی اقدام کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہمارے عوام نے دشمنوں کے سامنے مزاحمت کی۔

روحانی نے کہا کہ اگر ایران نے کوئی وعدہ کیا ہے تو وہ اپنے وعدے کو پورا کرے گا جس دن ہم بات چیت کرتے تھے گروپ 5+1 ہمارے سامنے تھا لیکن آج امریکہ تنہا ہے۔ آج ایک یا دو چھوٹے ممالک کے سوا پوری دنیا امریکہ کی مذمت کرتےہیں  اور امریکہ کو جوہری معاہدے میں واپسی کی سفارش کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha