16 دسمبر، 2020 11:05 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84150176
0 Persons
جوہری معاہدے کے ورچوئل مشترکہ کمیشن کا آج منعقد ہوگا

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کا مشترکہ کمیشن فریقین کے وعدوں پر عمل درآمد میں رکاوٹوں اور اس معاہدے کے نفاذ کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے آج بدھ کے روز ایک ویڈیو کانفرنس میں منعقد ہوگا۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز بدھ صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی باقاعدہ میٹنگوں میں سے ایک ہے جو ایران اور گروپ 4+1 کے نائبین وزرائے خارجہ اور سیاسی ڈائریکٹرز کی سطح پر ہر تین مہینے اس معاہدے کے نفاذ کے عمل اور فریقین کے وعدوں کے راستے میں حائل رکاوٹوں کے جائزہ لینے کیلیے منعقد ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہ نشست آج بروز بدھ مقامی وقت کے مطابق 13: 30 بجے ایک ویڈیو کانفرنس میں منعقد ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =