ایران میں 5۔117 ملین ڈالر زعفران کی برآمدات

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے 8 مہینوں کے دوران، 53 ممالک کو 192 ٹن زائد زعفران کی برآمد کی گئی ہے جس کی مالی شرح 117 ملین 511 ہزار ڈالر ہے۔

"سید روح اللہ لطیفی" نے مزید کہا کہ زراعتی مصنوعات میں زاعفران کو برآمدات کی اچھی صلاحیت حاصل ہے جس کی 90 فیصد کی پیداوار اندرون ملک ہی میں کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 8 مہینوں کے دوران، 53 مختلف ممالک کو 192 ٹن سے زائد زعفران کی برآمدات کی گئیں جس کی مالی شرح 117 ملین 511 ہزار ڈالر کی ہے۔

لطیفی کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ، سپین، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور چین، ایرانی زعفران کی برآمدات کی پہلی منزلیں ہیں جو بالترتیب ایران سے 53 ہزار 147 کلوگرام، 33 ہزار 180 کلوگرام، 31 ہزار414 کلوگرام، 17 ہزار 992 کلوگرام، 18 ہزار 598 کلوگرام زعفران کی خریداری کی ہے جن کی مالی شرح بالترتیب 36 ملین 831 ہزار 712 ڈالر، 21 ملین 581 ہزار 991 ڈالر، 18 ملین 700 ہزار517 ڈالر،11 ملین 270 ہزار 183 ڈالر اور 10 ملین 782 ہزار 760 ڈالر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ممالک کے بعد عمان، کویت، قطر، مکاؤ اور تائیوان کی باری آتی ہے۔

لطیفی نے کہا کہ ویتنام، فرانس، اٹلی، آسٹریلیا، بحرین، سویڈن، نیدرلینڈز، بیلجیم، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی،بھارت، سوئٹزرلینڈ، ملائیشیا، ترکی، عراق، انڈونیشیا، پرتگال، جاپان، جنوبی افریقہ ، ڈنمارک، یونان، تھائی لینڈ، سنگاپور، جنوبی کوریا، آسٹریا، روس، نیوزی لینڈ، ماریشس، آذربائیجان، فلپائن، پولینڈ، ناروے، رومانیہ، کینیا، لبنان، ایسٹونیا، سلوواکیہ، بلغاریہ، پاکستان، کروشیا، امریکہ اور قازقستان، ایرانی زعفران کے دیگر خرید کرنے والے ممالک ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 9 =