جاپان سے سائنسی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خیر مقدم کرتے ہیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے تہران اور ٹوکیو کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک مشرق بالخصوص جاپان سے تعاون کی توسیع میں دلچسبی رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے منگل کے روز تہران میں تعینات جاپان کے نئے سفیر کیساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس ملاقات میں جاپانی سفیر "آیکاوا کازوتوشی" نے صدر روحانی کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔

اس موقع پر صدر روحانی نے جاپان سے سائنسی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے پختہ عزم پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ ایران میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی قومی ترقیاتی منصوبوں میں مزید جاپانی کمپنیاں حصہ لیں گی۔

در این اثنا جاپانی نئے سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں ایران سے تعاون کے فروغ پر دلچسبی رکھتا ہے۔

انہوں نے ایران ار جاپان کو دو اچھے شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ تکنیکی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ سے ٹوکیو- تہران کے درمیان مزید تعاون کے مواقع فراہم ہوں گے۔

کازوتوشی نے کہا کہ جاپان کے نئے وزیر اعظم آبے شنزو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے تعاون کے فروغ پر پختہ عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کہ جاپان ایران جوہری معاہدے کی سو فیصد حمایت کرے گا ہے اور ایران کیساتھ کھڑا رہے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha