15 دسمبر، 2020 11:22 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 84147825
0 Persons
ظریف کی ترکی مخالف امریکی پابندیوں کی مذمت

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے خلاف امریکی پابندیوں کو سخت الفاظ میں مذمت کرکے اس ملک کے عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں ترکی مخالف امریکی پابندیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا پابندیوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے نشہ کے ساتھ ایک بار پھر مجسم ہوگیا ہے۔
ظریف نے کہا کہ ہم ترکی کے خلاف حالیہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرکے اس ملک کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کہا کہ امریکہ نے ترکی کے دفاعی صنعت کے سربراہ "اسماعیل ڈمیر"  پر S400 میزائل سسٹم کی خریداری میں روس کے ساتھ تعاون کرنے کی وجہ سے پابندیاں عائد کی ہے۔
مائیک پمپیو نے ایک پریس کانفرنس میں پابندیوں کے ذریعے غیر ملکی دشمنوں سے نمٹنے کے قانون کے آرٹیکل 231 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج ترک عہدیدار اور دیگر افسران پر عائد پابندیاں ترکی کو روسی میزائل معاہدے کو مکمل کرنے میں ان کے کردار پر آتی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha