ایرانی قوم نے 444 سے زائد مسلط کردہ جنگوں کو پسپا کردیا ہے: ظریف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ہزاروں سال پر پھیلی ہوئی ملک کی پرانی تاریخ کے دوران قوم کیجانب سے متعدد جنگوں کیخلاف مزاحمت کو سراہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ہزاروں سال کی پُرجوش تاریخ میں تمام ایرانیوں نے نسل، بولی یا مسلک سے قطع نظر ایک دوسرے کیساتھ مل کر ملک کیخلاف 444 سے زیادہ مسلط کردہ جنگوں کو پسپا کر دیا ہے۔

ظریف نے کہا کہ اسی وجہ سے ایران انسانی تہذیب کا سب سے قدیم ملک ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں "ہم مضبوط کھڑے رہیں گے" ہیش ٹیک کا استعمال کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 5 =