ایران کا کھیل کے شعبے میں عمان سے تجربات کے تبادلہ پر تیار

تہران، ارنا- ایران کی قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے کھیل کے تمام شعبوں میں عمان سے تجربات کے تبادلہ پر تیاری کا اظہار کرلیا۔

ان خیالات کا اظہار، مسقط کے دورے پر آئے ہوئے "سید رضا صالحی امیری" نے آج بروز پیر کو عمان کے وزیر برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور "ذی یزن بن ہیثم طارق آل سعید" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس ملاقات میں نائب عمانی وزیر کھیل اور عمان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "علی نجفی" بھی شریک تھے۔

اس موقع پر عمانی وزیر کھیل نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کھیل کے بہت سارے شعبوں میں ایران کی پیشرفت کا ذکر کرتے اس حوالے سے تعاون کے فروغ کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ دونوں ممالک کھیل کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

در این اثنا صالحی امیری نے ایران اور عمان کے درمیان تعلقات کی سطح کو اچھی اور تعمیری قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام شعبوں میں عمان سے تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

ایران کی قومی کمیٹی کے سربراہ نے عمان کے وزیر کھیل کی دورہ ایران کی باضابطہ دعوت دی۔

اس کے علاوہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بھی تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی شعبوں میں ایران اور عمان کی بے پناہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمان کو ایران کی خارجہ پالیسی میں اہم پوزیشن حاصل ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اچھے اقتصادی اور سیاسی تعلقات ہیں جس سے کھیل کے شعبے تعاون کے فروغ پر مناسب پلیٹ فارم کی فراہمی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha