ایران نے مشہور دہشت گرد عنصر کی حمایت سے متعلق یورپ کے بیان پر احتجاج کیا

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جرمنی اور فرانس کے سفیروں کو طلب کرنے کے موقع پر مشہور دہشت گرد عنصر کی حمایت سے متعلق یورپ کے بیان پر شدید احتجاج کیا۔

سعید خطیب زادہ نے وزارت خارجہ میں جرمنی اور فرانسیسی سفیروں کو طلب کرنے کے دوران دو یورپی ممالک کی جانب سے ایران میں انقلاب مخالف ویب سائٹ کے سربراہ "روح اللہ زم" کی سزائے موت سے متعلق جاری بیان پر شدید احتجاج کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑی شرم کی بات ہے کہ کچھ یوروپی ممالک منافقین کے گروہ سے لے کر الاحوازیہ کے مجرموں تک بہت سالوں سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گئے ہیں۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ یہ ایک تاریخی المیہ ہے جس میں یورپ دہشت گردی کو اپنے مفادات کی بنا پر اچھے اور برے میں تقسیم کرتا ہے اور اسے اپنے مقاصد کے لئے منتخب طور پر استعمال کرتا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی قوم صدام کو کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کرنے میں یوروپی ممالک کے اس گروہ کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جس کی وجہ سے عراق ایران جنگ کے دوران بہت ایرانی شہری شہید ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین اور جرمنی اور فرانس کے منافقانہ بیانات ایرانی قوم اور حکومت کے لئے اہم نہیں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha