13 دسمبر، 2020 8:46 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84145935
0 Persons
عراقچی کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے افغانستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق کابل کے دورے پر آئے ہوئے نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" نے آج بروز اتوار کو "حنیف اتمر" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اتمر نے خواف- ہرات ریلوے لائن کے نفاذ پر عراقچی کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شمال میں وسطی ایشیائی ملکوں سے افغانستان کو منسلک کرنے کے بعد اب ملک، مغرب میں ریلوے لائن کے ذریعے ایران سے منسلک ہوگیا ہے جس سے علاقائی تعاون کی توسیع پر امید کی تقویت ہوگی۔

انہوں نے افغان امن عمل میں علاقائی تعاون کے فروغ پر تہران اور کابل کی مشترکہ کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے افغانستان میں قیام امن اور اقتصادی تعلقات کی توسیع کیلئے ہونے والی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

اس موقع پر عراقچی نے افغان محکمہ خارجہ کیجانب سے دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعلقات کی توسیع کو خطے کی معاشی خوشحالی میں اہم قرار دے دیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن میں ترقی کی وضاحتیں کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغان امن عمل کی حمایت کرتا رہتا ہے۔

در این اثنا افغان وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی میدان میں تعلقات کے فروغ پر پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور افغانستان کو وسطی ایشیائی ملکوں سے منسلک کرنے پر عظیم اقتصادی منصوبوں پر سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت کی۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے جامع تعاون معاہدے کو حتمی شکل دینے اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے انعقاد پر بات چیت کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =