13 دسمبر، 2020 5:20 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84145760
0 Persons
ایران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو محکمہ خارجہ طلب کرکے ایران مخالف فرانس کے حالیہ بیان پر ان پر احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایران میں تعینات فرانسیسی سفیر "فلیپ تیہ بو" کو آج بروز اتوار کو محکمہ خارجہ طلب کرلیا گیا اور ان پر فرانسیسی محکمہ خارجہ کیجانب سے ایران میں انقلاب مخالف ویب سائٹ کے سربراہ "روح اللہ زم" کی سزائے موت سے متعلق جاری بیان پر احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے کہا کہ وہ ایران کے احتجاجی پیغام کو اپنے ملک کے حکام تک پہنچادیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایران میں تعینات جرمن سفیر "ہانس ادودو موتسل" کو بھی ایران کیخلاف یورپی یونین کے حالیہ بیان پر محکمہ خارجہ طلب کر کے ان پر احتجاج کا اظہار کرلیا۔

واضح رہے کہ آمد نیوز کے بانی اور ڈائریکٹر روح اللہ زم کو کل صبح پھانسی دے دی گئی، اس سے قبل عدالت نے روح اللہ زم کو 13 جرائم میں ملوث ہونے کی بنا پر مفسد فی الارض قراردیکر پھانسی کی سزا سنائی تھی، جس پر کل صبح عمل درآمد کردیا گيا ہے۔

روح اللہ زم غیر ملکی ایجنسیوں کیساتھ مل کر ملک کے اندر بد امنی پھیلانے اور ملک کے خلاف سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے۔ روح اللہ زم نے بیرون ملک آمد نیوز کے عنوان سے ٹیلیگرام چینل بھی کھول رکھا تھا جس کے ذریعہ وہ اسلامی نظام کے خلاف غلط پروپیگنڈہ اور عوام میں مایوسی پیدا کرنے کی کوشش کرتا تھا۔

روح اللہ زم کو سپاہ کی انٹیلیجنس ونگ نے دو ماہ قبل بیرون ملک گرفتار کیا تھا اور پھر اسے ملک کے اندر منتقل کرکے عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے اسے مفسد فی الارض قراردیکر موت کی سزا سنا دی جس پر کل صبح عمل در آمد کردیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =