ایرانی محکمہ خارجہ کے ای ویزا سسٹم میں بزنس ویزا خدمات کی فراہمی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے الیکٹرانک ویزا سسٹم میں بزنس ویزا کی خدمات دستیاب ہوگئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ خارجہ کے سربراہ برائے ویزے کے امور "حسن نوریان" نے اتوار کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزنس سرگرمیوں میں بہتری کے قانون کے آرٹیکل 2 کے مطابق، محکمہ خارجہ کے الیکٹرانک ویزا سسٹم میں بزنس ویزا کی خدمات کی فراہمی کی گئی ہے۔

 نوریان نے کہا کہ اب سے، معاشی کارکن اپنے کاروباری شراکت داروں کو اس قسم کے ویزا کیساتھ ایران بھیج سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کی سفر پابندی نہیں ہے بشرطیکہ ان کے پاس پی سی آر صحت کا سند ہو۔

 واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں، وزارت خارجہ کے ڈپٹی قونصلر آفیسر نے شہریوں کے مسائل حل کرنے، الیکٹرانک خدمات کو بڑھانے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے سلسلے میں بیرون ملک ایرانیوں کے سوالوں کے جوابات کے لئے ایک سروس ڈیسک اور ایک الیکٹرانک نظام کھولنے کی کوشش کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha