گورہ جاسک پائپ لائن کی تعمیر میں 500 ملین یورو زر مبادلہ کی بچت

تہران، ارنا - ایرانی پٹرولیم انجینئرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ہزار کلو میٹر طویل گورہ جاسک پائپ لائن کی تعمیر میں استعمال ہونے والے آلات کی پیداوار کی وجہ سے اس ملک نے 500 ملین یورو زرمبادلہ کی بچت کی ہے جو اس وقت 80 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔

تورج دہقانی نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں اب تک 80 فیصد کی ترقی ہوئی ہے اور اس منصوبے کے نفاذ سے 8 ہزار اور 15 ہزار افراد کے لئے براہ راست اور بالواسطہ ملازمت فراہم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 780 کلومیٹر سے زیادہ پائپ سائٹ تک پہنچا دیئے گئے ہیں اور 400 کلومیٹر سے زیادہ پائپ بچھا دی گئی ہے اور آئندہ کے منصوبے کے مطابق ، اس سال کے آخر تک تقریبا ایک ہزار کلومیٹر کی پوری پائپ لائن بچھائ ، جانچ اور چلائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں مطلوبہ 95 فیصد سے زیادہ سامان اور خدمات داخلی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے فراہم کی جاتی ہیں اور آلات کی لوکلائزیشن 500 ملین یورو سے زائد زرمبادلہ کے اخراج کو روکتی ہے۔
دہقانی نے کہا کہ گورہ جاسک خام تیل کی نقل و حمل کی پائپ لائن منصوبہ قومی اور اسٹریٹجک ہے اور یہ منصوبہ ایرانی ٹھیکیداروں کی صلاحیتوں کی علامت کے طور پر کھڑا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha