ایرانی کمپنی نے سپر مرکب دھاتوں کی تیاری کی ٹیکنالوجی کا حصول کیا

تہران، ارنا- ایک ایرانی علم پر مبنی کمپنی نے اعلی درجے کی سپر مرکب دھاتوں کی تیاری کی ٹیکنالوجی کا حصول کیا ہے۔

اعلی درجے کی سپر مرکب دھاتوں کی تیاری بجلی گھروں اور ریفائنریوں جیسی صنعتوں کی ایک اہم ضرورت ہے۔

اس علم پر مبنی کمپنی نے ڈائریکٹر مینجنگ "جلال دانش" نے کہا ہے کہ نکل اور کوبالٹ پر مبنی مرکب دھاتیں جدید صنعتوں کا لازمی جزو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپر مرکب دھاتیں، اعلی درجے کی حرارت میں اپنی خصوصیات برقرار رکھتی ہیں اور بنیادی صنعتوں جیسے پاور پلانٹس اور گیس ٹربائین بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔

دانش نے نکل اور کوبالٹ کی مرکب دھاتوں پر مبنی جدید پرزوں اور سازو سامان کی تیاری کو کمپنی کی سرگرمی کا ایک اہم محور قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نکول اور کوبالٹ کی مرکب دھاتوں کی خاص خصوصیات کی وجہ سے ان کو مذکورہ اوپر صنعتوں میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے؛ مثلا کوبالٹ پر مبنی مرکب دھات میں گھرشن کیخلاف بہترین مزاحمت ہے لہذا وہ ان صنعتوں میں زیادہ کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

دانش نے سپر مرکب دھاتوں سے تیار کردہ اسپرنگس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ ان اسپر نگس کو خاص ماحولیاتی اور درجہ حرارت میں اپنی خصوصیات کو برقرار رکھنا ہے تو ان کی تعمیر کیلئے ایک ترقی یاقتہ جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے گیس ٹربائن کے سپر اللوز پرزوں کی تعمیر نو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس ٹربائنز کی 300 مختلف قسم اسپیئر پارٹس اس کمپنی میں تیار کیے جاتے ہیں۔

دانش نے کہا کہ ملک کے اندر پاور پلانٹ انڈسٹری اور قدرتی گیس ٹرانسمیشن لائنوں میں بڑی تعداد میں گیس ٹربائنوں کی وجہ سے ایران دنیا میں ٹربائن پارٹس کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =