ایران میں گاڑی کی تیاری میں 3۔21 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے پچھلے 8 مہینوں کے دوران، 542 ہزار 600 مختلف قسم کی گاڑیوں کو تیار کیا گیا ہے جن کی پیداوار میں 3۔21 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسی عرصے کے دوران، 52 ہزار 828 پیک آپ کاروں کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4۔20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تا ہم گزشتہ 8 مہینوں کے دوران، ملک میں ایک ہزار 188 بس، منی بس اور وین کی تیاری گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 1۔6 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسی عرصے کے دوران، زارعتی مشینوں کی تیاری کے شعبے میں ملک کے اندر 383 کمبائن ہارویسٹر اور 31 ہزار 395 ٹریکٹروں کی تیاری کی گئی ہے جس میں بالترتیب 3۔41 اور 1۔9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر برائے کان کنی، تجارت اور صنعت کے امور "علیرضا رزم حسینی" نے گزشتہ ہفتے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تیار کردہ کاروں کا معیار، ان کی قسم اور قیمت ایرانی عوام کے وقار میں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹوموبائل انڈسٹری کا اصلاحاتی پیکیج پیش کیا گیا ہے جسے جلد ہی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

رزم حسینی نے کہا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ رواں سال کے اختتام تک گاڑیوں کی تیاری میں 50 فیصد کا اضافہ ہوجائے گا جیسے کہ حالیہ مہینوں کے دوران ایران اور سایپا کار کمپنیوں کی پیداوار میں اضافہ  ہوگیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =