12 دسمبر، 2020 4:15 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84144374
0 Persons
کورونا ویکسین تک سب کی رسائی کو یقینی بنانا ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے امور نے کورونا ویکسین تک پوری انسانیت کی مساوی رسائی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم ( سی آئی سی اے) کے اجلاس کا قازقستان کی زیر صدارت میں ان لائن انعقاد کیا گیا جس میں کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے باہمی تعاون کی توسیع کے مقصد سے حاصل کیے گئے تجربات کو بروئے کار لانے سمیت علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے امور نجفی نے کورونا وبا کیخلاف لڑنے کیلئے سی آئی سی اے کے رکن ممالک کے تعمیری تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سلسلے میں تعمیری تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے یکطرفہ اقدامات کی روک تھام اور کثیر الجہتی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پوری انسانیت کو کورونا ویکسین تک مساوی رسائی کی یقینی بنانی ہوگی۔

نجفی نے کوویڈ- 19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے یکطرفہ تباہ کن اقدامات اور امریکی دہشتگردی معاشی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کورونا وبا کے بحران پرقابو پانے کے طریقے نکالنے کیلئے مختلف نجی اور سرکاری تنظیموں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے 2020 سے 2022 تک سی آئی سی اے کی قیادت کا عہدہ سنبھالنے پرقازقستان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مختلف شعبوں بالخصوص کوویڈ-19 سے نمٹنے کیلئے اس تنظیم کے رکن ممالک سے تعاون پر تیار ہے۔ 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha