ایران میں 4 ملین ٹن سے زائد اسٹیل مصنوعات کی برآمدات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں پچھلے 7 مہینوں کے دوران، 4 ملین 375 ہزار 851 ٹن اسٹیل مصنوعات کی برامدات ہوئی ہیں جن کی مالیت کی شرح ایک ارب 590 ملین ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق برآمدات شدہ اسٹیل مصنوعات کے 8۔76 فیصد کا حصہ بیلیٹ اور بلوم کی برآمدات سے تعلق رکھتا ہے۔

گزشتہ سال کے دوران ملک میں اسٹیل انگوٹس اور اسٹیل مصنوعات کی برآمدات 105 ملین ٹن سے زائد ہوگئی تھیں۔

لیکن رواں سال کے پچھلے 7 مہینوں کے دوران، ملک میں 3 ملین 191 ہزار ٹن اسٹیل مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں 8۔76 فیصد کا حصہ بیلیٹ اور بلوم سے تعلق رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ، اسی عرصے کے دوران ملک میں 633 ہزار 655 ٹن اسٹیل مصنوعات کی درآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں کے دوران ملک میں اسٹیل مصنوعات کی برآمدات کی مجموعی مالی شرح 6۔714 ملین ڈالر ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کے علاوہ رواں سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران ملک میں 19 ملین 9۔166 ہزار ٹن اسٹیل انگوٹس کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4۔8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha