ایرانی کھیلاڑی نے عالمی ٹائیکوانڈو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا- ایرانی کھیلاڑی "امیر رضا مہربان" نے ورچوئل عالمی ٹائیکوانڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، ورچوئل عالمی ٹائیکوانڈو مقابلوں کا خواتین اور مردوں کے حصوں میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ہونے والے ان مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑی نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھائے ہوئے تیسری پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

ان مقابلوں میں جنوبی کوریا اور امریکہ نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیش کو حاصل کرلیا اور ترک نمائندے ایران سے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر کھڑے ہوگئے۔

واضح رہے کہ آن لائن عالمی مقابلوں کا 79 ممالک سے آئے ہوئے 401 کھیلاڑیوں کی شرکت سے انعقاد کیا گیا ہے اور 18 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha