سرحدوں کو پُلوں میں بدلنا ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے: ظریف

 تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے خواف- ہرات ریلوے کو لوگوں کے درمیان تعاون میں اضافے اور علاقائی توسیع اور استحکام کے فروغ کا گیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کو پُلوں میں بدلنا ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز بدھ کو خواف- ہرات ریلوے لائن کے نفاذ کے قریب ہونے پر ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواف- ہرات ریلوے لائن کا نفاذ صرف ایران اور افغانستان کے مفادات میں نہیں ہے بلکہ یہ پورے علاقے کے مفادات میں ہے۔

ظریف نے خواف- ہرات ریلوے کو لوگوں کے درمیان تعاون میں اضافے اور علاقائی توسیع اور استحکام کے فروغ کا گیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کو پُلوں میں بدلنا ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

تفصیلات کے درمیان خواف- ہرات ریلوے لائن کا کل بروز جمعرات کو نفاذ کیا جائے گا اور اس کی افتتاحی تقریب میں ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" اور ان کے افغان ہم منصب "اشرف غنی" بھی شریک ہوں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =