9 دسمبر، 2020 3:19 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84141349
0 Persons
ایران کا کاراباخ تنازعہ کے پائیدار حل پر زور

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قبضہ کیے گئے علاقوں کی آزادی اور ہونے والی پیشرفتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کاراباخ تنازعہ کے پایئدار حل پر زور دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں کاراباخ تنازعہ سمیت علاقائی اور باہمی دلچسبی امور پر بات چیت کی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قبضہ کیے گئے علاقوں کی آزادی اور ہونے والی پیشرفتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیاسی طریقوں سے کاراباخ تنازعہ کے پایئدار حل پر زور دیتا ہے۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ "جیحون بایراموف" نے کچھ گھنٹوں پہلے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" سے ملاقات کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha