ایرانی وزیر دفاع کا شام کی تعمیر نو میں ایران کے تعاون پر زور

تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع نے شام کی تعمیر نو کیلیے ایران کے تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

یہ بات جنرل امیر حاتمی نے منگل کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد کے ساتھ ایک ملاقات کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ شام کے وزیر خارجہ کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شامی آنجہانی وزیر خارجہ ولید معلم کیلئے علودرجات اور مغفرت کی دعا کی.

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایرانی قوم کے خلاف کوئی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کیا اور حالیہ برسوں میں شام میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

حاتمی نے جنرل سلیمانی اور ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے بزدلانہ قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دشمن کے یہ معاندانہ اقدامات کی وجہ ان کی بے بسی ہے۔

اس موقع پر فیصل المقداد نے بھی شامی حکومت جانب سے فخری زادے کے قتل میں اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے حالیہ دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اس سرزمین کی مسلح افواج امریکہ اور صیہونی حکومت کی دشمنی کے باوجود بھی ترقی کرتی رہتی ہیں اور یقینا یہ دہشتگردانہ اقدامات ایران کو سائنسی اور دفاعی تحریک سے نہیں روکیں گے۔

واضح رہے کہ شامی وزیر خارجہ پیر(7 دسمبر) کو اپنے پہلےغیر ملکی دورے میں دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں وہ ظریف کے علاوہ ایرانی صدر ممکلت، اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =