سپریم کورٹ نے روح اللہ زم کی سزائے موت کے حکم کو منظور کرلیا

تہران، ارنا – ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی سپریم کورٹ نے روح اللہ زم کی سزائے موت کے حکم کو منظور کر لیا ہے۔

یہ بات علامحسین اسماعیلی نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ میں روح اللہ زم کی سزائے موت کی توثیق کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا ایک ماہ پہلے سپریم کورٹ نے اس کیس کی سماعت کی اور انقلابی عدالت کے جاری کردہ فیصلے کو سپریم کورٹ نے منظور کرلیا۔

روح اللہ زم کو 2017  معاشی اصلاحات کے لیے جاری احتجاج کی آن لائن خبریں دینے اور سوشل میڈیا پر مظاہروں پر اکسانے کے الزام کے لیے ایران میں گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ صحافی روح اللہ زم ایک برس تک جلا وطنی کے بعد 2019 میں ایران واپس آئے تھے، جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق موت کی سزا پانے والے صحافی روح اللہ ایران میں انقلاب مخالف ویب سائٹ اور ٹیلی گرام چینل کے منتظم تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =