8 دسمبر، 2020 10:50 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84139378
0 Persons
ایرانی ٹیم کی ارجنٹائن کی فلکیاتی کانفرنس میں شرکت

بوشہر، ارنا - ایران کی دو رکنی ٹیم ارجنٹائن میں منعقدہ فلکیاتی کانفرنس میں شرکت کرے گی۔

ایرانی ٹیم کی ارجنٹائن کی فلکیاتی کانفرنس میں شرکت یہ بات خلیج فارس یونیورسٹی کے فلکیاتی مرکز کے سکریٹری ' مہدی رکنی' نے منگل کو میڈیا کو گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

رکنی نے کہا کہ بوشہر کی ٹیم ارجنٹائن میں منعقد ہونے والے فلکیاتی کانفرنس میں شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس علم فلکیات میں بین الاقوامی فلکیاتی یونین کی اسٹریٹجک دستاویز"بگ ڈیٹا" کا ایک اہم محور ہے۔

مہدی رکنی نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کو بین الاقوامی فلکیاتی یونین (IAU) کی بھی منظوری اور حمایت حاصل ہے اور پہلے مرحلے میں 21 ممالک نے اس میں شرکت کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان ، برازیل ، اسپین ، رومانیہ ، پرتگال ، ارجنٹائن ، چلی اور قطر بین الاقوامی ایونٹ میں شریک ممالک میں شامل ہیں۔

رکنی نے کہا یہ سائنسی سمپوزیم ارجنٹائن کی میزبانی آج سے شروع اور 12 دسمبر تک جاری رہے گا  اور ایران اس کانفرنس میں 'تعلیم اور پوسٹر' کے دوحصوں میں شرکت کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =