شامی عوام کی مزاحمت نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر

تہران، ارنا- ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی معاون برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ شامی عوام کی مزاحمت نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "علی اکبر ولایتی" نے آج بروز پیر کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے "فیصل مقداد" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی مسائل اور باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ولایتی نے شام کے سابق وزیر خارجہ مرحوم ولید معلم سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شام کی دشمنوں کیخلاف مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مزاحمت نے مزاحمتی فرنٹ کو تقویت دے کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

ولایتی نے ایران اور شام کے اسٹرٹیجک تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا باہمی تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کے مفادات میں ہے جس کا سنجیدگی سے تعاقب کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزاحمتی فرنٹ میں شام کے کلیدی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اس کردار کو ادا کرنے کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے حالانکہ وہ آج، پہلے سے کہیں زیادہ دشمنوں کے منصوبوں سے آگاہ ہوکر طاقت کیساتھ وقار اور آزادی کی راہ پر گامزن ہے۔

ولایتی نے کہا کہ شامی عوام نے مزاحمتی فرنٹ کے ممالک کے تعاون سے ملک کیخلاف 80 سامراجی قوتوں کی سازشوں کیخلاف مقابلہ کرتے ہوئے ان کو شکست کا سامنا کیا۔

انہوں نے ایرانی سائنسدان شہید فخری زادہ کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بے شک جلدی سے ان کے خون کا بدلہ لیں گے۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے 40 سالوں کے دوران دونو ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

در این اثنا فیصا مقداد نے شام کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی میں قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے کردار پر زور دیا۔

انہوں نے شہید جنرل سلیمانی اور شہید فخری زادہ کی شہادت پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرلیا۔

واضح رہے کہ شامی وزیر خارجہ آج بروز پیر کو دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں وہ ظریف کے علاوہ ایرانی صدر ممکلت، اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha